امریکی سیاستدانوں اوچھی شاطرانہ چالیں، سی ایم جی کاتبصرہ

2022/01/26 20:04:42
شیئر:

اطلاع کے مطابق امریکی وزارت خارجہ چین کی "سخت" انسداد وبا  کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے چین میں موجود امریکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو چین سے واپس بلانے  پر غور کر رہا ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے آغاز میں دس دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔کچھ امریکی سیاست دان چین کی انسداد وبا   کی پالیسی کو داغدار کرنے، بیجنگ سرمائی اولمپکس میں رکاوٹیں ڈالنے اور مزید تصادم اور تقسیم کو ہوا دینے کے لیے ایسی چالیں چل رہے ہیں۔ 
     وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی بات کی جائے تو اس وقت چین دنیا کا سب سے محفوظ ملک ہے، جب کہ تصدیق شدہ کیسز اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ اگر امریکی سفارتکار دنیا کے محفوظ ترین مقام سے اس جگہ واپس چلے جاتے ہیں جہاں عالمی انسداد وبا کے سلسلے میں سب سے زیادہ ناکام ہو چکی ہے تو اس سے امریکی اہلکاروں میں انفیکشن کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔ہمیں امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ تعاون کرے گا۔ وبائی امراض سے بچاؤ کے ضوابط، سفارتی اور قونصلر اہلکاروں کے نام نہاد "مجاز انخلاء" پر احتیاط سے غور کرےگا۔