پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے 27 تاریخ کو اسلام آباد میں چینی میڈیا کو انٹرویو
دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد چین کا دورہ کریں گے اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی
افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ دورہ بیجنگ کے منتظر ہیں
اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
عمران
خان پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وہ
بیجنگ سرمائی اولمپکس کے منتظر ہیں۔عمران خان نے کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال کے
باوجود بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے چینی عوام کی کوششوں کو
سراہا۔
عمران خان نے کہا کہ چین سرمائی کھیلوں کے اعتبار سے ایک مضبوط ملک
ہے۔اگرچہ شمالی پاکستان میں اسکی کے وافر وسائل موجود ہیں لیکن ابھی تک ان سے
بہتر استفادہ نہیں کیا جا سکا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرمائی اولمپکس کے موقع
سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ برفانی کھیلوں میں چین کے ساتھ تعاون کریں گے۔اس موقع پر
عمران خان نے چین کے نئے قمری سال کی مناسبت سے بھی چینی عوام کو نئے سال کی
مبارکباد دی۔