انتیس جنوری کو چائنا میڈیا گروپ کاخصوصی پروگرام " گلوبل پارلیمنٹیرینز سرمائی اولمپکس کو خوش آمدید کہتے ہیں "، دنیا بھر میں نشر ہوا۔یہ پروگرام چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام پہلےعالمی میڈیا انوویشن فورم کے تحت منعقد کی جانے والی سلسلہ وار سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔
پروگرام میں بیس سے زائد ممالک کے تیس سے زائد پارلیمینٹیرینز اور سینیٹرز نے اولمپکس کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی اور وبائی صورتحال کے تناظر میں چین کی جانب سے سرمائی اولمپکس کے بروقت انعقاد کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
پاکستانی سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک اولمپکس کا بائیکاٹ کرنے یا اس کے اصولوں کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے کی شدیدمخالفت کرتے ہیں۔ دوستی اور تعاون اولمپکس کی روح ہے،انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ذمہ دار میڈیا کی حیثیت سے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کر تے ہوئے حقائق پر مبنی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرے گا اور مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے مقابلوں کا ایک محفوظ اور سازگار ماحول تیار کرنے کی کوشش کرے گا۔