بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میڈیکل ٹیم کے چیف ماہر میک کلوسکی نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس ایک محفوظ ایونٹ ہوگا۔ ان کے خیال میں، بیجنگ سرمائی اولمپکس کا وبا سے بچاؤ کا نظام آسانی سے چل رہا ہے، اور "ہم اس پر مکمل اعتماد کر سکتے ہیں۔"
میک کلوسکی کا اعتماد بیجنگ سرمائی اولمپکس کے وبا کی روک تھام کے کام میں ان کی گہرائی سے شرکت اور مشاہدے سے حاصل ہوا ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ "وبا کی روک تھام کے دستورالعمل" کے مطابق، چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے والے تمام فریقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات اپنائے ہیں۔تاہم، بعض مغربی میڈیا نے چین کی کوششوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، جیسا کہ "بہت سخت"، "اہلکاروں کی معلومات کا انکشاف" وغیرہ۔ وہ چین کے انسداد وبائی اقدامات اور سرمائی اولمپکس کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حقائق کیا ہیں؟
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین سمارنچ جونیئر حال ہی میں بیجنگ پہنچے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے وبا سے بچاؤ کے اقدامات محفوظ اور موثر ہیں، اور یہ کلوزڈ لوپ "دنیا کی سب سے محفوظ جگہ" ہو سکتی ہے۔
چین کی طرف سے جاری کردہ وبا سے بچاؤ کی درست، موثر، سخت اور سائنسی پالیسیوں نےتمام کھلاڑیوں اور متعلقہ اہلکاروں کو تحفظ کا حقیقی احساس دلایا ہے، جس سے وہ مقابلے پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
حفاظت گیمز کی بنیاد ہے۔ وبا کے تحت انسانی زندگی ہر چیز سے بالاتر ہے۔ بعض مغربی طاقتیں انسداد وبا کے لیے چین کی پالیسی اور سرمائی اولمپکس کی حفاظت کو ہدف بناتی ہیں، یہ سرمائی اولمپکس کے تمام شرکاء کی بے عزتی ہے اور یہ زندگیوں کے لیے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔
آنے والے عرصے میں بیجنگ دنیا کے سامنے نہ صرف ایک سادہ، محفوظ اور شاندار سرمائی اولمپکس پیش کرے گا بلکہ اس وبا پر قابو پانے کے لیے حکمت اور طاقت کا مظاہرہ بھی کرے گا اور اس وبا کے تحت دنیا میں مزید اعتماد اور امید لائے گا۔