چینی وزیر اعظم کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

2022/02/06 16:19:56
شیئر:

پانچ تاریخ کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ 
ملاقات کےد وران، لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست، اچھے ساتھی اور اچھے بھائی ہیں۔ نو برسوں کی تعمیر سے سی پیک کو بڑی پیش رفت حاصل ہوئی۔ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کی تعمیر کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ چین نے پاکستان میں چینی کمپنیوں اور افراد کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ چین آزاد تجارتی معاہدے کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے، پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھانے اور دوطرفہ تجارت کی متوازن ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
عمران خان نے چینی عوام کو جشن بہار کی مبارکباد دی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان  جامع اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات  پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں۔ ہم انسداد وبا ، قومی خودمختاری کے تحفظ اور مشکلات کے وقت پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں مدد فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان  پاک چین اقتصادی راہداری کے فلیگ شپ منصوبے کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اور زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، توانائی، مالیات، تجارت، سرمایہ کاری سمیت  دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کی حکومت پاکستان میں چینی اہلکاروں اور  منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔