سی پیک کے حوالے سے پاکستانی وزیرِ اعظم کا بیان خوش آئند ہے ، چینی وزارتِ خارجہ

2022/02/11 19:56:54
شیئر:

حال ہی میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے فو دان یونیورسٹی کے چائنا انسٹی ٹیوٹ  کی مشاورتی کمیٹی کے ڈائریکٹر لی شی مو کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" پاکستان کو غربت سے چھٹکارا دلانے کا راستہ ہے۔پاکستان، سی پیک کو اقتصادی ترقی کا ایک عظیم موقع قرار دیتا ہے اور دوسرے ممالک کو بھی سی پیک میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔اس حوالے سے گیارہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین  وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو سراہتا ہے۔

 سی پیک نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور عوامی زندگی کے معیار میں بہتری کوبھرپور فروغ دیا ہے۔چین، پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو آگے بڑھانا چاہتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اہم منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سائنس و ٹیکنالوجی ،زراعت،عوامی زندگی سے متعلقہ شعبوں  میں تعاون کو وسعت دی جائے گی، گرین ، ڈیجیٹل کوریڈور  کی تعمیر کی جائے گی اورسی پیک کو "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلی معیار کی  ترقی کا مثالی منصوبہ بنایا جائےگا۔ چاؤ لی جیان نے یہ بھی کہا کہ چین اور پاکستان  اس منصوبے میں سی پیک کی حمایت کرنے والے اور دونوں ممالک کے ساتھ تعاون کے خواہش مند تمام ممالک اور عالمی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔