امریکہ کی نام نہاد "یو ایس انڈو پیسیفک اسٹریٹجی" امریکی بالادست رویوں کی عکاس

2022/02/14 20:10:24
شیئر:

امریکی حکومت نے حال ہی میں نام نہاد "یو ایس انڈو پیسیفک اسٹریٹجی" رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں "چائنا تھریٹ" کو بڑھاوا دینے اور اتحادیوں پر غلبہ پاتے ہوئے چین پر قابو پانے کے لیے ایک " الائنس کا نظام" بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ اپنی  بالادستی کو برقرار رکھا جا سکے اور ایشیا پیسفک اور یہاں تک کہ دنیا میں امریکہ کے اثر و رسوخ کو بحال کیا جا سکے۔

رپورٹ میں چین سے متعلق مخصوص مواد کو نمایاں جگہ دی گئی ہے ۔ چین کی ترقی کو محدود کرنا اور امریکی بالادستی کو برقرار رکھنا اس نام نہاد "انڈو پیسیفک اسٹریٹجی" کے حتمی مقاصد ہیں۔مذکورہ نام نہاد  رپورٹ میں امریکہ کی جانب سے پیسیفک جزیرہ نما ممالک میں اپنی سفارتی موجودگی کو بڑھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، لیکن رواں سال جنوری میں ٹونگا میں آتش فشاں کے  وسیع  پیمانے پر پھٹنے کے بعد اُسے سب سے پہلے چین کی جانب سے ہنگامی امداد موصول ہوئی ہے۔ ٹونگا کے بادشاہ ٹوپوششمنے کہا کہ ایک   بحرانی صورتحال میں چینی حکومت نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور ٹونگا کی حکومت اور عوام چین کے مخلصانہ اقدامات سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ بھی چینی سفارتخانے کا شکریہ ادا کرنے گئے اور کہا کہ چین ٹونگا کا حقیقی دوست ہے۔

مزید برآں، ویکسین کی امداد سے لے کر معاشی بحالی تک، چین نے عملی اقدامات کے ذریعے خود کو ایشیا پیسفک خطے میں ایک بہترین شراکت دار ثابت کیا ہے۔ ایشیا پیسیفک خطے کی پائیدار خوشحالی کے لیے الائنس  اور محاذ آرائی کے بجائے علاقائی ممالک کی یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہے۔