چین پاکستان کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

2022/02/15 17:05:23
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پندرہ تاریخ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں چین پاک تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت  کی ، جو چین پاک روایتی  باہمی  حمایت کی عمدہ عکاسی ہے ۔ بیجنگ میں قیام کے دوران صدر شی جن پھنگ  اور وزیر اعظم  لی کھہ چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات  کیں۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے  چین  پاک اقتصادی راہداری کی گہری ترقی اور  سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، سماج، لوگوں  کے معاش  سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ایک سبز ،  صحت مند اور ڈیجیٹل  راہداری  کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے اور "چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے"   کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھانے  پر اہم اتفاق رائے کیا گیا ہے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مذکورہ بالا اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے اور چین پاکستان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دارانہ  تعلقات  کی ترقی کو   نئی تقویت فراہم کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔