سرمائی اولمپکس میں شریک گرم خطوں کے کھلاڑی

2022/02/17 11:00:19
شیئر:
بیجنگ سرمائی اولمپکس میں نسبتاً گرم آب و ہوا والے ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں اور ان میں سے بیشتر  الپائن سکینگ کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ اولمپک خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے ان مقابلوں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 

پاکستانی کھلاڑی محمد کریم پاکستان کی جانب سے شرکت کرنے والےواحدکھلاڑی ہیں، جنہوں نے مردوں کے الپائن اسکیئنگ میں شرکت کی ۔ 

افریقی ملک مڈغاسکر سے تعلق رکھنے والی خاتون سکیئر میا لی ٹیئینا نے خواتین کےالپائن اسکیئنگ مقابلے میں شرکت کی، یہ مڈغاسکر کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں شریک اولین خاتون کھلاڑی ہیں۔

سعودی عرب کے کھلاڑی فائق عابدی بھی مردوں کے الپائن اسکیئنگ جوائنٹ سلالوم میں شریک تھے ۔ فائق عابدی بھی  سرمائی اولمپکس میں خلیجی ممالک کی جانب سے شریک ہونے والے اولین کھلاڑی ہیں۔