چین کی وزارت تجارت کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق رواں برس جنوری میں بینک ،سکیورٹیز اور انشورنس کے علاوہ، دیگرشعبوں میں چین میں کی جانے والی غیرملکی سرمایہ کاری کا کل حجم 1 کھرب2 ارب 28کروڑ یوان تک پہنچ چکا ہے، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ شاندار اعدادوشمار نہ صرف نئے سال میں معاشی و تجارتی شعبوں میں ترقی کی علامت ہیں بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور چین سرمایہ کاروں کے لیے پسندیدہ ملک ہے۔
چین کی مارکیٹ سے حاصل ہونے والے بڑے فوائد ہی چین میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا اہم سبب ہیں۔علاوہ ازیں چین میں کاروباری ماحول کی بہتری غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنا رہی ہے۔
مستقبل کے لیے چین میں ترقی کے متعدد امکانات موجود ہیں۔چین کھلے پن کو وسعت دے گا ،کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنائے گا اور دنیا کے ساتھ اعلیٰ معیاری ترقی کےثمرات بانٹے گا جس سےغیر ملکی کاروباری اداروں کو احساس ہو گا کہ چین میں سرمایہ کاری کرنے سے بڑی کامیابیوں کا حصول ممکن ہے۔