بیجنگ سرمائی اولمپکس ناظرین کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ، سی ایم جی کا تبصرہ

2022/02/17 16:46:20
شیئر:

بیجنگ سرمائی اولمپکس کو اب تک دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سرمائی اولمپکس کا اعزا مل چکا ہے۔ 16 تاریخ کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والا یہ بیان دنیا بھر میں ایک  گرما گرم موضوع بن چکا ہے۔ اس سے قبل اولمپک براڈکاسٹنگ سروس نے کہا تھا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس نے عالمی سوشل میڈیا پر 2 ارب سے زائد لوگوں کی توجہ مبذول کروائی ہے۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس کی درجہ بندی نے کچھ مغربی میڈیا کی ان پیش گوئیوں کو مکمل طور پر چکنا چور کر دیا کہ  یہ گیمز ناظرین کی توجہ نہیں حاصل کر پائیں گے۔  یہ پیش رفت بھرپور مظہر ہے کہ برفانی کھیلوں کے ذریعے لایا جانے والا جذبہ، خوشی اور دوستی دنیا بھر کے لوگوں میں مشترک ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں جس یکجہتی، تعاون اور امید کا اظہار کیا جائے گا ، اس سے دنیا بھر کے ممالک میں اعتماد اور طاقت بڑھے گی۔

علاوہ ازیں ، بیجنگ سرمائی اولمپکس نے دنیا کے لیے چین کو سمجھنے کی خاطر ایک دریچہ کھولا ہے ۔ لوگ افتتاحی تقریب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جمالیاتی جدت کو سراہتے ہیں،  دنیا بھر کے ایتھلیٹس وینیوز پر انسداد وبا کے بہترین اقدامات اور ٹیکنالوجی کے مداح ہیں ، امریکی ایتھلیٹس چینی رضاکاروں کے جوش و جذبے پر آبدیدہ ہو جاتے ہیں .یوں  بیجنگ سرمائی اولمپکس نے حقیقی اور علامتی طور پر  چین کی ایک مختلف تصویر پیش کی ہے جو کچھ مغربی میڈیا کی عکاسی سے یکسر مختلف ہے۔