یوکرین کے مشرقی علاقے میں ڈونیٹسک ملیشیا کے رہنما کی طرف سے عام لوگوں کو متحرک ہونے کا حکم

2022/02/19 16:37:14
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں سول آرمڈ فورسز کے سربراہ نے ایک ویڈیو تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فوج  یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک اور لوگانسک کے غیر سرکاری فوجوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بڑے پیمانے پر بمباری کر رہی ہے۔انہوں نے ایک عام موبلائزیشن آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تمام اہل مرد باشندوں کو یوکرین کی فوج کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مقامی مسلح افواج میں شامل ہونے کا  کہا گیا  ہے۔
یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی رزنیکوف نے 18 تاریخ کو کہا کہ یوکرین کی فوج کا مشرقی علاقے کے مسلح افواج پر حملہ کرنے یا جزیرہ نما کریمیا پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ مشرقی یوکرین میں صورت حال کے "بڑے پیمانے پر کشیدہہونے"  کا امکان کم ہے .