جی سیون کے وزرائے خارجہ کی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں یوکرین کے بحران پر ہنگامی بات چیت

2022/02/20 15:22:40
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو،  جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں یوکرین کے بحران پر ہنگامی مذاکرات کیے، جس کی صدارت جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کی۔
بیئربوک نے ملاقات کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرینی سرحدی علاقے میں موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور یوکرین کے وزیر خارجہ  کو بھی مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ جی سیون گروپ نے بحران سے نمٹنے کے  متعلقہ جوابی اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ "ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی تباہی سے بچیں۔" انہوں نے روس سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔ بیئربوک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 2014 سے،  جی سیون اور بین الاقوامی تنظیموں نے یوکرین کو 48 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے، اور یوکرین کے معاشی اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل میں بھی یوکرین کو امداد اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔