بائیڈن بینیفٹ پروگرام کی میعاد ختم ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ

2022/02/23 19:02:24
شیئر:

واشنگٹن پوسٹ نے جمعرات کو جاری ہونے والی نئی تحقیق کے نتائج شائع کئے ہیں جن کے مطابق، گزشتہ سال کے آخر میں صدر بائیڈن کے توسیع شدہ چائلڈ بینیفٹ پروگرام  کی میعاد ختم ہونے کے بعد جنوری میں غربت کے شکار امریکی بچوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا۔کولمبیا یونیورسٹی کے مرکز برائے غربت اور سماجی پالیسی نے کہا کہ بچوں کی غربت کی شرح دسمبر 2021 میں 12 فیصد سے بڑھ کر گزشتہ ماہ 17 فیصد ہو گئی، جو کہ تقریباً 41 فیصد اضافہ ہے۔ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دسمبر کے آخر کے مقابلے میں جنوری میں3.7 ملین  اضافی بچے غربت کا شکار ہوئے ہیں، جس میں سیاہ فام اور لاطینی بچوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس نے گزشتہ مارچ میں چائلڈ ٹیکس کریڈٹ کی توسیع کی منظوری دی تھی جو جولائی سے لے کر 2021 کے آخر تک جاری رہی۔ پروگرام نے 6 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے  دو سو پچاس امریکی ڈالر فی ماہ اور 6 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے تین سو ڈالر فی ماہ  کی ادائیگی میں توسیع کی۔ اس پروگرام کے خاتمے سے غریب گھرانوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔