بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران ایتھلیٹس کا فتح کی خوشی میں ایک دوسرے کو گلے لگانا ، مخلصانہ مبارکباد دینا اور انتہائی گرمجوشی کا اظہار کھیل کا اصل حسن ہے۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شریک یہ کھلاڑی جہاں ایک دوسرے کے حریف ہیں وہاں بہترین دوست ہیں اور برفانی کھیلوں کے ایک بڑے خاندان کے افراد بھی ہیں۔