روسی مسلح افواج کی طرف سے یوکرین کے شہروں کے ہوائی اڈوں پر میزائل حملے

2022/02/24 15:27:04
شیئر:

یوکرین کے جنرل سٹاف کے مطابق 24 تاریخ کو  روسی مسلح افواج نے یوکرائن کے متعدد شہروں بشمول بوریسپل، چوگوئیف، کراماتورسک اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این کے نامہ نگار کے مطابق بڑی تعداد میں رہائشیوں کی گاڑیاں یوکرین کے دارالحکومت کیف سے نکل رہی ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔
23 تاریخ کو یورپی کونسل کے صدر شالس میشیل نے یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے رہنماؤں کے نام ایک خط میں نشاندہی کی کہ یورپی یونین 24 تاریخ کو برسلز میں ایک خصوصی سربراہی اجلاس منعقد کرے گی جس میں یوکرین کی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور  یوکرین سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت ہوگی۔ مشیل نے کہا کہ یورپی یونین کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ متحد رہیں ۔
23 مارچ کو ترک صدر رجب طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلی فون پر بات کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے روس کی طرف سے ڈونیٹسک  اور لوہانسک  کو تسلیم کرنے کے بارے میں تجزیوں کا تبادلہ کیا۔
پوٹن نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ یوکرائن کی ڈون باس کے خلاف جارحیت اور نئے منسک معاہدے پر عمل درآمد سے ان کے واضح انکار کے تناظر میں ایک معروضی ضرورت ہے۔ پوٹن نے امریکہ اور نیٹو کے ردعمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض روس کے جائز تحفظات اور مطالبات کو نظر انداز کرنے کی کوشش ہے۔