پاکستان "نوول کورونا وائرس ویکسین ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر" کے وصول کنندہ ممالک میں شامل

2022/02/24 10:29:45
شیئر:

تیئیس تاریخ کو، ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا کہ پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا،  سربیا اور ویتنام "نوول کورونا وائرس ویکسین ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر" کے وصول کنندہ ممالک کی نئی کھیپ میں شامل ہو چکے  ہیں۔ اس سے قبل، ڈبلیو ایچ او اور اس کے شراکت داروں نے جنوبی افریقہ میں ایک ایم آر این اے نوول کورونا وائرس ویکسین ٹیکنالوجی ٹرانسفر سینٹر قائم کیا تھا جس نے مصر ، کینیا اور دیگر ممالک میں ویکسین ٹیکنالوجی منتقل کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے 23 تاریخ کو یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک عالمی بایو مینوفیکچرنگ ٹریننگ سینٹر قائم کرے گا تاکہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کو ویکسین اور ادویات تیار کرنے میں مدد مل سکے۔