امریکہ کو افغان عوام کے اثاثے غیر مشروط طور پر واپس کرنے چاہییں،وزارت خارجہ

2022/02/25 18:26:25
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 25 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو فوری طور پر امریکہ میں منجمد کئے گئے افغان اثاثوں کو واپس دینا چاہیے اور یکطرفہ پابندیوں کو ہٹانا چاہیے، اور افغان عوام کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کرنے چاہییں ۔
انہوں نے کہا کہ اس نازک لمحے میں، امریکہ نہ صرف افغان عوام کی انسانی بحران کو کم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، بلکہ  افغان قومی اثاثوں کو کھلے عام لوٹا اور افغان عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کیا۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے اس نے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے کہ امریکی کی طرف سے مشتہر کردہ "قواعد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر"  امریکہ کی بالادستی اور طاقت کو برقرار رکھنے والا آرڈر ہے۔