نیٹو ، مسئلہ یوکرین کی جڑ ہے ،اقوام متحدہ کے سابق نائب سیکریٹری جنرل

2022/02/27 16:21:53
شیئر:

اقوام متحدہ کے سابق نائب سیکریٹری جنرل اور اٹلی کے ماہرعمرانیات، پینو آرلاچی نے چھبیس فروری کو چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یوکرین کےمسئلے اور موجودہ صورتِ حال کی بنیادی وجہ نیٹو ہے ،اس مسئلے کا اصل حل یورپی ممالک کے ہاتھوں میں ہی ہے۔ 
پینو آرلاچی نے کہا کہ نیٹو نے روس کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مشرقی جانب توسیع نہیں کی جائے گی،لیکن بعد میں نیٹو نےمشرقی سمت میں توسیعی سلسلہ جاری رکھا اور اب وہ روس کی سرحد تک پہنچ چکا ہے۔یہ روس کی جانب سے کی جانے والی ناگزیر فوجی کارروائی کا بنیادی سبب ہے۔ 
حالیہ دنوں مغربی ممالک نے روس پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے کئی مغربی ممالک میں افراط زر کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائےگا۔ان کی رائے میں یوکرین کے بحران کا بنیادی حل یورپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یورپی ممالک کو اعلان کرنا چاہیئے کہ نیٹو، یوکرین کی شمولیت قبول نہیں  کرے گا۔ اس کے لیے صرف ایک بین الاقوامی سمجھوتے پر دستخط کرنے ہیں اور بحران حل ہو جائےگا۔