یوکرین میں پناہ لینے والے افغان مہاجرین ایک بار پھر راہ فرار اختیار کرنے مجبور

2022/02/28 10:06:47
شیئر:



یوکرین سے فرار ہونے والے افراد میں ایسے پناہ گزین بھی شامل ہیں جو افغانستان سے یوکرین آگئے تھے۔ان کا خیال تھا کہ وہ جنگ سے دور ہیں لیکن انہیں دوبارہ جنگ کا سامنا کرنے کی امید نہیں تھی۔ اوڈیسا ریلوے اسٹیشن پر، افغان مہاجر سعید خان اپنے خاندان کے ساتھ پولینڈ جانے والی ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے سی ایم جی کے خصوصی رپورٹر میکسم کو بتایا کہ وہ بچوں کو ایک محفوظ جگہ پر لے جانے کی امید رکھتے ہیں جہاں وہ معمول کی زندگی گزار سکیں۔