گزشتہ سال چینی معیشت دنیا کے لیےکیا لے کر آئی ؟ سی ایم جی کا تبصرہ

2022/02/28 19:57:34
شیئر:

اٹھائیس فروری کو قومی محکمہِ شماریات نےسال 2021 میں چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کا شماریاتی بلیٹن جاری کیا جس کے مطابق  2021 میں چین کی معیشت مستحکم طور پر بحال ہوئی اور ترقی کا معیار نئی منزلوں تک پہنچ گیا۔چین کی شرح نمو  8.1فی صد رہی اور فی کس جی ڈی پی کی شرح نمو 8 فی صد تک رہی ۔ دنیا کی دوسری معیشت کی حیثیت سے چین کی ترقی نے عالمی معیشت کی بحالی کے لیے مثبت قوت فراہم کی ہے۔
اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے چینی معیشت نے عالمی معیشت کو حقیقی سہارا فراہم کیا ہے۔سال 2021 میں عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی خدمات کی شرح پچیس فیصد ہو سکتی ہے۔جس سے ظاہر ہوتاہے کہ دنیا کو "میڈ ان چائنا" کی ضرورت ہے اور چینی عوام بھی دنیا میں خریداری کرتے ہوئے نئے مواقع فراہم کررہےہیں۔
عالمی صنعتی اداروں کے لیے چینی مارکیٹ نےمزید مواقع فراہم کیے ہیں۔حالیہ برسوں میں چین عالمی سرمایہ کاری کے لیے پسندیدہ منزل بن چکا ہے۔ سال 2021 میں چین میں نئے غیرملکی صنعتی اداروں کی تعداد 61000 ہو گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے  23.3فی صد زیادہ ہے۔
وبائی صورتحال سمیت  پیچیدہ عالمی حالات کے تناظر میں چینی معیشت  ،عالمی اقتصادی بحالی کے لیے مسلسل مستحکم قوت فراہم کررہی  ہے۔