روس کی اسٹریٹجک ڈیٹرنٹ فورس خصوصی جنگی تیاریوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے،پوٹن

2022/02/28 10:20:50
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 27 تاریخ کو جب روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور چیف آف جنرل اسٹاف گیراسیموف واسیلیوج سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نہ صرف روس کو اقتصادی طور پر دبا ر ہے ہیں بلکہ بعض رہنماؤں کی تقریریں بھی زیادہ جارحانہ ہوتی جا رہی ہیں۔ لہذا  انہوں نے روسی اسٹریٹجک ڈیٹرنٹ فورسز کو خصوصی جنگی تیاری کی حالت میں داخل ہونے کا حکم دیا ہے۔