کونسل آف انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا عالمی منڈی کے لئے 60 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا فیصلہ

2022/03/02 10:35:20
شیئر:

یکم مارچ کو کونسل آف انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس کے 31 رکن ممالک نے ہنگامی طور پر تیل کی عالمی منڈی کے لئے   60 ملین بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ  روس اور یوکرین کے درمیان گشیدگی سے  تیل کی کوئی کمی نہیں ہوگی ۔
کونسل آف انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے 31 رکن ممالک کے پاس تیل کے1.5 بلین بیرل  ہنگامی ذخائر موجود ہیں۔ جن میں سے کونسل نے 60 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا  جو کل ذخائر کا چار فی صد ہے ۔ اس فیصلے کے مطابق تیس روز تک یومیہ دو ملین بیرل تیل جاری کیا جائے گا۔