امریکہ میں امیر اور غریب طلبہ کے درمیان تفریق بہت واضح ہے، امریکن کنزرویٹو میگزین

2022/03/04 11:10:18
شیئر:



"امریکن کنزرویٹو" میگزین نے 28 تاریخ کو اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی کہ امریکی یونیورسٹیوں میں طلبہ کو داخلہ دیتے وقت امیر اور غریب میں تفریق کی جاتی ہے اور اشرافیہ کی یونیورسٹیاں امیروں کی طرف زیادہ مائل دکھائی دیتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ آمدنی والے خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے داخلے کا امکان غریب خاندانوں میں پیدا ہونے والے بچوں کے داخلوں کے امکانات سے 100 گنا زیادہ ہے۔ یہ امریکی سماج میں دولت کی بنیاد پر شہریوں سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کو ظاہر کرتا ہے۔