یوکرین کے معاملے پر تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور شہری جانوں کے تحفظ کی کوشش کی جائے،جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کےمستقل مندوب کا بیان

2022/03/04 10:23:18
شیئر:

3 مارچ کو، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے یوکرین پر ایک ہنگامی بحث کی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندہ سفیر چھن شو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے اور شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی اپیل کی۔
چھن شو نے
  کہا کہ چین انسانی حقوق کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتا ہے، انسانی حقوق کے مسائل کو دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے اور یوکرین کے معاملے پر ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کسی بھی ایسے عمل کو قبول نہیں کرتا ہے جو تنازعات کو بڑھا سکتا ہے۔ انسانی حقوق کی کونسل کی مداخلت اور کارروائی صرف تضاد اور محاذ آرائی کو مزید تیز کرے گی، جو یوکرین کے مسئلے کے سفارتی ذرائع سے پرامن حل کے لیے سازگار نہیں ہے۔ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے مسائل پر سیاست کرنا بند کریں، محاذ آرائی اور دباؤ کو ترک کریں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کریں۔ چین امن کی تلاش اور اس کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔