روس یوکرین تنازعے کو روکا جا سکتا تھا، این بی سی

2022/03/08 17:18:42
شیئر:

این بی سی چینل نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین تنازعے کو روکا جا سکتا تھا۔ تاہم، سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے، امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور بار بار نیٹو کو مشرق تک توسیع دی ہے۔مغربی سیاست دان نیٹو کی طاقت میں ضروری ایڈجسٹمنٹ یا روس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔یہ دراصل ایک جوا ہے۔ یوکرین نے امریکیوں کی  غیر ذمہ دارانہ "چھیڑ چھاڑ" کی قیمت ادا کی لیکن امریکیوں نے کبھی تحفظ کا وعدہ نہیں کیا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ اگرچہ امریکہ دنیا کی واحد عظیم طاقت بننا چاہتا ہے اور بناء کسی روک ٹوک کے اپنی بالادستی کو بڑھانا چاہتا ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا۔