چین کے اقتصادی سماجی اہداف دنیا کے بہترین مفاد میں ہیں ،خالد تیمور اکرم،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سینٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز

2022/03/09 20:02:36
شیئر:

چینی حکومت کی پیش کردہ ورک رپورٹ میں  رواں سال 2022 کے اہم اقتصادی سماجی اہداف کا تعین کیا گیا ہے جو نہ صرف چینی عوام کے مفادات کے ترجمان ہیں بلکہ وبائی صورتحال اور مختلف تنازعات سے دوچار دنیا میں استحکام اور خوشحالی کا موجب بھی ہوں گے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے طور پر چین نے مضبوط معاشی پالیسیاں سامنے لائی ہیں  جن میں جی ڈی پی کا 5.5 فیصد کا معقول ہدف ، روزگار کے گیارہ ملین مواقع ،افراط زر  کی تین فیصد  شرح ، بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ،گرین ترقی  اور انوویشن شامل ہیں۔چین نے ان اہداف کی روشنی میں دنیا کو اپنی معاشی لچک اور  مضبوط گورننس سے روشناس کروایا ہے۔صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی حکومت عوام کی مرکزی حیثیت اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی اقدامات کر رہی ہے جن میں زراعت و صنعتوں کا فروغ ،مختلف  قومیتوں کی ترقی ،سماجی استحکام ، خواتین و بچوں سمیت تمام طبقوں کے حقوق کا تحفظ کلیدی عوامل ہیں۔ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بھی فروغ دینے کا عزم دوہرایا ہے جس سے پاکستان بھی براہ راست مستفید ہو گا ،علاوہ ازیں بی آر آئی کے دیگر شراکت دار بھی چین کی معاشی منصوبہ بندی اور چین کی ترقی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔