امریکہ نے کس کے ڈر سے بائیو لیب سے متعلق معلومات کو ہنگامی طور پر مٹا دیاہے ،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/03/10 10:06:24
شیئر:

حال ہی میں روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے فوجی کارروائی کے دوران ، یوکرین کی حدود میں امریکی اعانت سے چلنے والا فوجی حیاتیاتی پروگرام دریافت کیا ہے۔جب کہ فروری کے اواخر میں یوکرین میں امریکی سفارتخانے نے ہنگامی طور پر اپنی ویب سائٹ پر امریکی بائیو لیب کی متعلقہ دستاویزات کو مٹا دیا ۔ آخر امریکہ کو کس کا ڈر ہے ؟  یوکرین سمیت مختلف ممالک میں امریکہ کی سینکڑوں بائیو لیبز میں کونسا راز پوشیدہ ہے؟ 
 
امریکہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یوکرین میں امریکہ کی 26 حیاتیاتی لیبارٹریز موجود ہیں اور امریکی محکمہ دفاع کا اُن پر مکمل کنٹرول ہے۔ کافی زیادہ خطرناک وائرسز سے متعلق انہی لیبارٹریوں میں تحقیق کی جاتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ یہ نہیں چاہتا کہ متعلقہ اعدادوشمار روس حاصل کرے ،نیز امریکہ ان لیبارٹریز سے دنیا کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری کو بھی چھپانا چاہتا ہے۔
 تیس ممالک میں 336 بائیو لیبز  پرامریکہ کا کنٹرول ہے اور بڑی تعداد میں شواہد سے ظاہر ہے کہ ان لیبز میں حیاتیاتی  فوجی  سرگرمیاں  ہو رہی ہیں۔ 
متعدد ثبوت یہ ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ کی کارروائیاں بائیو اسلحے کے کنوینشن کی خلاف ورزی ہیں اور امریکہ کو یوکرین اور آس پاس کے علاقوں سمیت  پوری دنیا کے لوگوں کی صحت اور ان کے تحفظ کی خاطر ، ان لیبارٹریز سے متعلقہ تفصیلات  کی مکمل وضاحت فراہم کرنی چاہیئے۔