چین کے دو اجلاسوں سے دنیا کو چین کی امن کی آواز پہنچائی گئی ہے

2022/03/12 16:47:39
شیئر:

گیارہ تاریخ کو  تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان اکنامک نیٹ کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق نے چائنا میڈیا گروپ کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال  چین کے دو سیشنز بہت کامیابی سے منعقد ہوئے ہیں ۔ ان میں  نہ صرف چین کے مستقبل  کے بارے میں منصوبہ بندی کی گئی ہے  بلکہ چین کی امن کی آواز کو دنیا تک پہنچایا گیا ہے۔
چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر پر بڑی توجہ دی ہے۔ اس اقدام کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ چین نہ صرف اپنی خوشحالی کی جستجو کرتا ہے بلکہ  چینی صدر شی جن پھنگ کے خیال میں دنیا کے تمام ممالک جو دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شامل ہیں، وہ  خوشحالی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ صدر شی جن پھنگ کا انقلابی وژن ہے جو دنیا میں خوشحالی لائے گا۔ چین دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کی اپنی معیشتوں کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے، جو بالآخر عالمی امن میں معاون ثابت ہو گا۔
طاہر فاروق نے دی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں خصوصی طور پر بات کی۔ گزشتہ نو سالوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت پاکستان نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر تعمیر کیا ہے جس سے معاشی ترقی ہوئی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے عام پاکستانیوں کو زیادہ فائدہ پہنچے گا۔