یوکرین اور روس ایک جامع معاہدے پر دستخط کرنے پر سمجھوتہ کر رہے ہیں ،یوکرینی مذاکراتی نمائندے

2022/03/13 16:24:30
شیئر:

12 تاریخ کو، روس-یوکرین مذاکرات میں شریک یوکرینی وفد کے رکن ، یوکراینی صدر کے دفتر کے چیف  مشیر پوڈولیاک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد، دونوں فریقین نے ویڈیو  لنک کے ذریعے مواصلات کا سلسلہ اور ایک ورکنگ گروپ قائم کیا۔ فی الحال، دونوں فریق متعلقہ معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے سمجھوتہ کرنے کے قریب ہیں۔
پوڈولیاک نے کہا کہ یوکرین اور روس نے تنازع کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔ یوکرینی فریق کے لیے، دستخط کیے جانے والے معاہدے میں دونوں فریقوں کے درمیان فائر بندی، روسی فوجیوں کا انخلا، امن معاہدے پر دستخط، اور یوکرین میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی مرمت جیسے اصولی موقف شامل ہونے چاہئیں۔
پوڈولیاک نے نشاندہی کی کہ یوکرین اور روس ایک  جامع معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ فی الحال، ورکنگ گروپ متعلقہ آپشنز کا مطالعہ کر رہا ہے اور ایک متن بنانے کے لیے قانونی سطح پر بات چیت کر رہا ہے۔ معاہدے کے حتمی متن پر دونوں ممالک کے صدور دستخط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق اس وقت تک بات چیت کی تفصیلات ظاہر نہیں کریں گے اور نہ ہی وضاحتیں فراہم کریں گے جب تک کہ اہم امور پر اتفاق نہیں ہو جاتا۔