یوکرینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے چینی امداد پر شکریہ

2022/03/13 16:07:08
شیئر:

12 مارچ کو، چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے یوکرین کی ریڈ کراس سوسائٹی کے لیے انسانی امداد ی سازو سامان کی دوسری کھیپ بیجنگ سے روانہ ہوئی۔ اسی دن، چائنا میڈیا گروپ نے یوکرینی ریڈ کراس سوسائٹی کی نائب صدر اولینا سٹوکوز کا خصوصی انٹرویو کیا۔وہ ہنگامی امدادی  سامان کی فراہمی کے لیے چین کی بہت شکر گزار تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی انسانی امداد بہت نایاب ہے اور یہ بے گھر یوکرینی لوگوں کے لیے بہت زیادہ معنی رکھتی ہے۔