پاکستانی یونیورسٹی نمل میں بین الاقوامی ثقافتی میلے کا انعقاد

2022/03/16 11:18:42
شیئر:

چودہ مارچ کو پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز  نمل میں  عالمی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جو وبا کی وجہ سے دو سال سے التوا کا شکار تھا۔

’’اسپرنگ فیسٹیول‘‘ کے نام سے ثقافتی میلہ 14 سے 18 تاریخ تک جاری رہے گا۔ پاکستان نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کےڈائریکٹر جنرل سید نادر علی نے امید ظاہر کی کہ متعدد سرگرمیوں کے ذریعے مختلف ممالک کے بین الاقوامی طلباء کے درمیان ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ہو گا اور چینی اور پاکستانی نوجوانوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ ملے گا۔ نادر علی نے کہا کہ نوجوان نسل کو پاکستان اور چین کی  متنوع ثقافتوں کا احترام کرتے ہوئے یاد رکھنا چاہیے  کہ یہ ورثہ انھیں اگلی نسلوں تک بھی پہنچانا ہے۔