چین کی مستحکم معاشی ترقی جاری ہے،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/03/17 19:19:54
شیئر:

میکرو اکنامکس، رئیل اسٹیٹ، چینی اسٹاک، پلیٹ فارم اکانومی وغیرہ  مسائل کا ایک  ایسا سلسلہ ہیں  جن کے بارے میں مارکیٹ سب سے زیادہ فکر مند ہے،سولہ تاریخ کو منعقدہ چین کی ریاستی کونسل کی مالیاتی استحکام اور ترقی کی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ایک ایک کرکے ان حوالوں سے جواب دیا گیا۔ جیسا کہ بہت سے تجزیہ کاروں کی طرف سے اشارہ کیا گیا ہے، اس اجلاس میں چینی حکومت کی توقعات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ترقی کو مستحکم کرنے کا ایک مثبت اشارہ جاری کیا گیا جس نے مؤثر طریقے سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔
 اس وقت چین کی اقتصادی بحالی بتدریج آگے بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کی اقتصادی بحالی توقع سے زیادہ بہتر رہی جس سے سالانہ اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف کے حصول کی بنیاد رکھی گئی۔ بلومبرگ نے تبصرہ کیا کہ "وبا کے تحت،رواں سال کے آغاز سے ہی  چین کی معیشت مضبوط نظر آ رہی ہے"۔
اس وقت عالمی سطح پر وبا پھیل رہی ہے اور دنیا افراتفری کا شکار ہے۔چین کی  اقتصادی بحالی کو مسلسل غیر یقینی عناصر کا سامنا ہے۔  ملکی اور بین الاقوامی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر، مستحکم ترقی کے لیے چین کی جانب سے  زیادہ اقدامات متوقع ہیں۔