وہ معاملات جن کی وہ پرواہ کرتے ہیں – دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کا ماحولیاتی تحفظ

2022/03/17 17:11:27
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے کئی دفعہ دریائے یانگسی کے طاس کے قدرتی ماحول کا معائنہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک دفعہ نشاندہی کی: "دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے، ہمیں چینی قوم کے طویل مدتی مفادات پر غور کرنا چاہیے، اور دریائے یانگسی کے قدرتی ماحول کی بحالی کو ایک زبردست پوزیشن میں رکھنا چاہیے۔" 

5 جنوری 2016 کو شہر چھونگ چھنگ میں منعقدہ دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کو فروغ دینے سے متعلق سمپوزیم میں چینی صدر شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ "بڑے پیمانے پر تحفظ پر پوری توجہ دی جائے اور دریائی ماحول کو خراب ہونے سے بچایا جائے"۔جس سے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی ترقی کے لیے قوانین اور سرخ لکیروں کی وضاحت کی گئی۔

 12 نومبر 2020 کو جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے دریائے یانگسی کے کنارے کا معائنہ کرنے کے موقع پر دریائے یانگسی میں نمایاں ترقیاتی تبدیلیوں کی تعریف کی۔

2021 میں دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی میں پانی کے بہترین معیار کا تناسب 92.8 فیصد تک پہنچ گیا، جس میں سال بہ سال 1.7 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ دریا  کے دونوں کناروں پر سبز ماحولیاتی گزر گاہیں بتدریج بن  رہی ہیں، دریا کے کنارے آباد شہروں کے رہائشی پانی کے اچھے ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔