امریکی ایوان نمائندگان نے حال ہی میں ایک بڑا وفاقی اخراجات کا بل منظور کیا ہے جس میں یوکرین کے لیے ہنگامی امداد میں کل 13.6 بلین ڈالر شامل ہیں۔ تاہم، وبا کی روک تھام کے فنڈز مختص کرنے پر دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے، ایوان نمائندگان نے بل میں انسداد وبا کے فنڈز میں 15.6 بلین ڈالر کو براہ راست حذف کر دیا۔
امریکہ کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے، جہاں وباء شدید ہے اور رسپانس فنڈز ناکافی ثابت ہوئے ہیں، یہ فیصلہ چونکا دینے والا ہے، اور یہ دنیا کو ایک بار پھر دکھاتا ہے: دنیا کی واحد سپر پاور میں، سیاسی مفادات کس طرح لوگوں کی زندگیوں پر حاوی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ جو خود کو "انسانی حقوق" کا محافظ کہتا ہے، اس کے سیاستدان کس طرح عام لوگوں کے زندگی کے حق کو نظر انداز کرتے ہیں ۔
امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق، امریکہ میں کووڈ ۱۹ کے انفیکشنز کی موجودہ تعداد 80 ملین کے قریب ہے، اور وبا سے مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ کے قریب ہے۔ انسداد وبا کے فنڈز میں 15.6 بلین امریکی ڈالر کا نکل جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ سیاسی حساب کتاب اور پولرائزیشن امریکی عوام کو مزید خطرناک صورتحال میں گھسیٹ رہی ہے اور سماجی برائیوں کے شیطانی دائرے کو وسعت دے رہی ہے۔