چین کی جانب سے یوکرین کے لیے انسان دوست امداد کی تیسری کھیپ یوکرین کے شہر لویف پہنچ گئی

2022/03/18 11:41:54
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سترہ مارچ کو چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے  یوکرین کے لیے انسان دوست امداد کی تیسری کھیپ یوکرین کے شہر لویف پہنچ گئی۔ہنگامی  امدادی سامان کی اس کھیپ میں بچوں کے لیے خشک دودھ اور گرم ملبوسات وغیرہ شامل ہیں۔  چینی امداد تنازعات سے متاثرہ بے گھر لوگوں، بالخصوص کمزور گروہوں جیسے بچوں کی مدد  میں انتہائی معاون ثابت ہو گی۔