افغان این جی اوز کی طرف سے افغان اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے ریلی

2022/03/21 09:50:34
شیئر:



20 تاریخ کو افغانستان میں کئی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے ایک ریلی نکالی، شرکاء نے مطالبہ کیا کہ امریکہ افغانستان کے منجمد کیے گئے اثاثوں کو بحال کرے، ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ ہی  مختلف عالمی مسائل کا آغاز کرنے والا ملک ہے۔

ریلی میں ایک افغان غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نام ایک خط پڑھ کر سنایا، خط میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی افغان جنگ سے افغان عوام کو شدید نقصانات  پہنچے ہیں اور اب افغانستان کو فوری طور پر اپنے وطن کی تعمیر نو کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے اور امریکہ نے افغانستان کے مرکزی بینک کے امریکہ میں اثاثے منجمد کر دیے ہیں، جس سے افغان عوام کی زندگیاں مزید بدتر ہو گئی ہیں۔
دیگر مندوبین نے کہا کہ امریکہ نے کئی سالوں سے دنیا کے مختلف ممالک کے معاملات میں مداخلت کی ہے، افغانستان کے بحران سے لے کر یوکرین کے بحران تک، امریکہ نے مسلسل علاقائی صورتحال میں ہلچل مچا رکھی ہے اور مختلف عالمی مسائل کا آغاز کرنے والا ہے۔
  افغان سول سوسائٹی کے  نمائندے  زابل نے کہا کہ  امریکہ واحد ملک ہے جو پوری دنیا میں مسائل اور بحران پیدا کرتا ہے، ہم موجودہ یوکرین کے  بحران کی مثال لے سکتے ہیں۔ماضی میں امریکہ افغانستان میں آئے روز مشکلات پیدا کرتا تھا، اور اب وہ یوکرین میں بھی ایسا ہی کر رہا ہے۔