چینی حکومت یوکرین کو مزید ایک کروڑ یوآن کی امداد فراہم کرے گی

2022/03/21 16:31:23
شیئر:

21 مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن سے سوال کیا گیا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 5 ملین یوآن کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، کیا چین مزید امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟

وانگ وین بن نے کہا کہ چین اس سے قبل ،انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  یوکرین کو امداد کی ایک کھیپ فراہم کر چکا ہے۔ چینی حکومت نے یوکرین کو مزید 10 ملین یوآن مالیت کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ چین کی طرف سے حالات میں آنے والی تبدیلی اور ضروریات کے مطابق یوکرین کے لیے نئی امداد ہے۔ چین یوکرین کی کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔