چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

2022/03/22 12:34:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، اکیس مارچ کو  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ قریشی کے ساتھ مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ کووڈ-۱۹ کی وبا پھیلنے کے بعد یہ  میرا پاکستان کاپہلا دورہ ہے۔ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وسیع اور تفصیلی  بات چیت کی ہے اور ہم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور دنیا کے ہنگامہ خیز چیلنجوں کے پیش نظر، چین اور پاکستان کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کرنے، نئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تعاون کو فروغ دینے، علاقائی امن اور خوشحالی میں استحکام پیدا کرنے اور عالمی ترقی کے فروغ  میں اپنا  مثبت  حصہ ڈالنا چاہئیے۔
وانگ ای نے چین پاکستان تعلقات کی ترقی کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں۔
سب سے پہلے، مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت. دوسرا مشترکہ ترقی کو تیز کرنا ہے۔ تیسرا انسداد دہشت گردی تعاون کو وسعت دینا ہے۔ چوتھا، کثیر الجہتی تعاون کو تیز کرنا۔