اسلامی
تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا دو روزہ 48 واں اجلاس 22 تاریخ کو پاکستان
کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوا۔ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی
کی صورتحال، دہشت گردی سے نمٹنے، پائیدار ترقی اور دیگر امور پر غور کیا
جائےگا۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران
خان نے عالم اسلام سے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل
کی۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن واستحکام بہت ضروری ہے، مستحکم افغان
حکومت دہشت گردی سے لڑنے کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے
افغانستان پر سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے
موجودہ اجلاس کا موضوع "اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری" ہے۔ پاکستان کی
وزارت خارجہ کے مطابق، اجلاس میں امن و سلامتی، اقتصادی ترقی، ثقافتی اور سائنسی
اور تکنیکی تعاون جیسے وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا اور متعدد قراردادوں
کی منظوری متوقع ہے۔