G20 کے کسی رکن کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسرے ملک کی رکنیت ختم کرے۔ چینی وزارت خارجہ

2022/03/23 19:26:50
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے 23 مارچ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ روس جی ٹوئنٹی کا ایک اہم رکن ہے اور جی ٹوئنٹی کے کسی رکن کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسرے ممالک کی رکنیت ختم کرے۔
ایک رپورٹر نے کہا کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ روس G20 میں رہنے کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے وانگ وین بن نے کہا کہ G20  بین الاقوامی اقتصادی تعاون کا اہم فورم ہے جو دنیا کی بڑی معیشتوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں  انسداد وبا کا عمل ایک نازک مرحلے پر ہے۔ عالمی معیشت کی بحالی سست ہے اور عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہاہے۔ اس پس منظر میں، G20 پر عالمی انسداد وبا کی قیادت  کرنے، عالمی اقتصادی نظم و نسق کو بہتر بنانے اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ  دینے کی ذمہ داریاں ہیں۔