چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے پاکستانی وزیر خارجہ کو یومِ پاکستان پر مبارکباد کا پیغام

2022/03/23 15:29:33
شیئر:

تیئیس مارچ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یومِ پاکستان کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ اپنے پیغام میں وانگ ای نے کہا کہ وبا اور پیچیدہ عالمی صورتحال میں چین اور پاکستان نےایک دوسرے پراعتماد کیا ،ایک دوسرے کی حمایت کی اور امن وترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابل اعتماد فولادی بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ  وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے  ہوئے دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ  اتفاق رائے پر عمل درآمد  کرنے اور چین پاک چار موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔