امریکی فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،روسی نائب وزیر خارجہ

2022/03/23 10:01:32
شیئر:



22 تاریخ کو روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریبکوف نے کہا کہ یوکرین میں امریکہ کی طرف سے چلایا جانے والا فوجی حیاتیاتی پروگرام انتہائی تشویشناک ہے اور روس کے لیے یہ ناممکن ہے کہ وہ یوکرین  میں امریکہ کی تجرباتی سرگرمیوں سے آنکھیں چرائے۔

ریبکوف نے کہا کہ امریکہ نے بہت سے ممالک میں مبہم انداز میں ہائی پروٹیکشن لیبارٹریز قائم کی ہیں، اور وہ مخصوص آبادیوں کے جینیاتی مواد کو اکٹھا کر رہے ہیں، جینوم کا تجزیہ کر رہے ہیں اور کچھ خاص کام  کے لیے مصنوعی حیاتیات کی تکنیک استعمال کر رہے ہیں، "ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے".
ریبکوف نے مزید  کہا کہ یوکرین میں امریکی حیاتیاتی لیبارٹریز دنیا بھر میں پھیلی ہوئی 300 سے زیادہ اسی طرح کی لیبارٹریوں کا صرف ایک چھوٹا سانمونہ ہیں، اور روس بھی  ان امریکی لیبارٹریز  کے حوالے سے نئی دستاویزات جمع کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی برادری کو  بھی توجہ دینی چاہیے۔