اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے یوکرین کے انسانی مسائل پر مسودہ قراردادمنظور نہ ہوسکا

2022/03/24 10:39:17
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، تیئیس مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی طرف سے تجویز کردہ یوکرین کے انسانی مسائل پر ایک مسودہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ قرار داد کے حق میں 2 ووٹ آئے  13  ارکان کی غیر حاضری کی وجہ سے  قرارداد کی منظوری نہ دی جا سکی۔  روس اور چین نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے بعد کہا کہ یوکرین کا بحران شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں انسانی صورت حال بدستور خراب ہوتی جا رہی ہے اور اس کے  اثرات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں، جس پر عالمی برادری نے بڑے پیمانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے یوکرین کے انسانی ہمدردی کے مسائل پر متعدد بار بات چیت کی ہے، اور شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے، پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انسانی امداد کی شدید قلت  کی رپورٹس قابل افسوس ہیں۔ بہت سے اراکین کی طرح، چین نے ہمیشہ شہریوں کی ہلاکتوں کو زیادہ سے زیادہ حد تک کم کرنے اور بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن کو برقرار رکھنے کی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ اور یوکرین کے انسانی مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، سلامتی کونسل نے فرانس، میکسیکو اور روس کی طرف سے تجویز کردہ قراردادوں کے مسودے پر بار بار مذاکرات کئے ہیں۔ جن میں چین نے فعال طور پر حصہ لیا ہے، تاہم یہ افسوسناک ہے کہ سلامتی کونسل آخر میں وسیع تر اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہی۔
جانگ جون نے نشاندہی کی کہ عالمی برادری جلد از جلد جنگ بندی کی امید رکھتی ہے جو کہ چین کی بھی مضبوط توقع ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ متعلقہ فریقین امن کو موقع دیں اور سیاسی تصفیے کی گنجائش پیدا کریں۔