روس یوکرین تنازعہ عالمی خوراک کی فراہمی کو آزمائش میں ڈال رہا ہے،ایف اے او

2022/03/26 16:32:18
شیئر:

یوکرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ایک اہم ترین شعبہ خوراک کا بھی ہے۔ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے معاشی و سماجی ترقیاتی شعبے کے چیف اکانومسٹ میکسیمو ٹوریرو نے چائنا میڈیا گروپ کو  انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ روس ۔یوکرین تنازعہ نے یوکرین میں اناج کی فصلوں اور برآمدات کو متاثر کیا ہے۔ اگر اسے بروقت اور  دانشمندی سے حل نہ کیا گیا تو دنیا کو خوراک کی فراہمی میں طویل المدتی آزمائش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور درپیش بڑا مسئلہ کھاد کی قیمتوں کا بھی ہے۔ اگر روس سے توانائی کی سپلائی کم ہو جاتی ہے یا روس کی توانائی اور کھاد کی برآمدات پر پابندیوں سے سپلائی متاثر ہوتی ہے تو مستقبل میں کھاد کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے دنیا کو خوراک کی فراہمی میں حقیقی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔