چینی صدر شی جن پھنگ کے تصور " بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر " کی عالمی سطح پر پزیرائی

2022/03/26 17:59:35
شیئر:

چھبیس مارچ کو "پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر" کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اگرچہ یہ مرکز گزشتہ 01 سال سے زائد عرصے سے ایک آزاد تھنک ٹینک کے طور پر کام کر رہا ہے مگر اب باضابطہ طور پر اسلام آباد میں ایک بیس آفس قائم کیا گیا ہے۔ پاکستان ریسرچ سنٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کا قیام کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا ، بیجنگ کے تعاون سے چینی صدر شی جن پھنگ کے عظیم تصور " بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر "  کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔یہ مرکز طویل مدتی، پائیدار اور ہم آہنگ سرگرمیوں کے حوالے سے ہم خیال تحقیقی اداروں، یوتھ گروپس اور اسکالرز کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے موثر پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔علاوہ ازیں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ، سی پیک، یوریشیائی علاقائی ربط سازی  اور شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے بھی بروقت ان پٹ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس دوران مرکز کی جانب سے علمی/تحقیقاتی تعاون کو فروغ دینے، چین اور پاکستان کے نرم تشخص کو اجاگر کرنے اور دنیا بھر کے معزز اداروں کے ساتھ افرادی رابطوں کو بڑھانے کے لیے اہم شعبوں میں کام کیا گیا ہے۔  ساتھ ساتھ مرکز نے صدر شی جن پھنگ کے عظیم تصورات، ریاستوں کو مربوط کرنے کے لیے چینی پالیسیوں، اور بین الاقوامی تعلقات کی بدلتی ہوئی حرکیات کو سمجھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ  متعدد آن لائن انٹرن شپ پروگرامز، بین الاقوامی کانفرنسز، سیمینارز، گول میز مباحثوں اور ویبینارز کا اہتمام بھی کیا ہے۔