یمنی عوام کی سلامتی کو بموں اور بارودی سرنگوں سے لاحق خطرات

2022/03/27 15:59:44
شیئر:

یمن میں کئی سالوں تک جاری رہنے والی جنگ کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوئے ہیں ۔ جنگ کے باعث یمن بھر میں متعدد بارودی سرنگیں اور بم موجود ہیں ، جو پھٹ نہیں سکے ہیں۔یہ یمنی عوام کی صحت و  سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

یمن میں باروری سرنگوں کی کھوج اور خاتمے کے لیے فعال مرکز کے صدر ایمن سلمان کے مطابق حالیہ دنوں مرکز کی جانب سے کم از کم پندرہ کلسٹر بموں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔بموں پر موجود  علامات کی روشنی میں یہ امریکی اور برطانوی ساختہ بم ہیں۔یہ نہ صرف عام شہریوں کے جانی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

ماہرین کے نزدیک یمن کو  ایسے خطرناک بموں سے مکمل طور پر پاک کرنے میں دہائیاں لگ سکتی ہیں۔