یوکرین میں امریکی مالی اعانت سے فعال بائیو لیبز سے متعلق مزید تفصیلات کا اجراء

2022/03/28 16:44:52
شیئر:

روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں امریکی فوج کی مالی اعانت سے فعال بائیو لیبز کے بارے میں تازہ تفصیلات اور  اصل دستاویزات جاری کی ہیں۔روسی ریڈیولاجیکل، کیمیکل اور بائیولوجیکل ڈیفنس ٹروپس کے سربراہ ایگور کیریلوف نے 6 مارچ 2015 کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تصدیق ہوتی ہے کہ  یوکرین میں براہ راست امریکی شمولیت اور مالی اعانت سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے اجزاء بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پینٹاگون کی "بیٹ پیتھوجین" سے متعلق تحقیق اکتوبر 2019 میں کورونا وائرس وبائی مرض کے آغاز کے موقع پر جاری تھی۔