یوکرین نازیوں کی حمایت کر رہا ہے، لیکن ہم مغرب میں اسے تسلیم نہیں کرتے ۔امریکی صحافی لارا لوگن

2022/03/29 10:54:55
شیئر:

15 مارچ کو سینئر امریکی جنگی نامہ نگار اور فاکس نیوز کی میزبان لارا لوگن نے ایک لائیو شو میں یوکرین کی صورت حال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ   دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکہ کی طرف سے نازیوں کو پناہ دی گئی۔ یوکرین کی سیاسی صورتحال میں امریکہ کی اس قدر مداخلت ناقابل تصور ہے۔امریکی حکومت نے یوکرین کو "کلرڈانقلاب" پر اکسایا اور یوکرین کے لیڈروں کو بھی منتخب کیا۔

لارا لوگن کی رائے میں  یوکرین کی حیاتیاتی تجربہ گاہیں یا تو خود بنائی گئی ہیں یا سوویت دور کی ہیں۔ سوویت یونین کے انہدام کے بعد امریکیوں نے ان حیاتیاتی لیبارٹریوں کو صحت عامہ کی لیبارٹریوں میں تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا، تاہم ان کا کہنا تھاکہ  "امریکی رہنما آج ہمیں جو کچھ بھی بتا رہے ہیں اس پر یقین کرنا مشکل ہے کیونکہ انہوں نے کورونا وائرس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا تھا، انہوں نے 'روس' کے معاملےمیں بھی جھوٹ بولا اور  ٹرمپ کے یوکرین سے متعلق مسائل کے بارے میں بھی جھوٹ بولا۔"