امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، عوام نے اسے "ناقابل برداشت " قرار دے دیا

2022/03/29 15:51:10
شیئر:

امریکی میڈیا  کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکہ میں کم از کم 9 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہوئے، جن میں کم از کم 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔امریکہ میں بڑھتے ہوئے "گن وائلنس"  کے تناظر میں امریکی عوام نے اسے "ناقابل برداشت" قرار دیا ہے ۔ ماہرین کے نزدیک تاحال امریکی حکومت کے گن کنٹرول کے متعدد وعدے  محض کھوکھلے بیانات  ہیں اور امریکی عوام کو آئندہ بھی گن وائلنس کے خوف تلے جینا پڑے گا۔
اس وقت  امریکی سماج میں لوگوں کی اکثریت اپنی رائے  سے اختلاف رکھنے والوں کو دشمن کے طور پر دیکھتی ہے، ایسے رویوں سے تشدد کو ہوا ملتی ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں آئندہ موسم گرما تک بھی ایک جنگ جیسا ماحول رہے گا جب کہ وبا کا پھیلاؤ  بدستور جاری ہے۔